فوج منشیات فروشوں پر آہنی ہاتھ ڈالے قوم ساتھ ہے: عوامی تحریک پنجاب

مورخہ: 03 اگست 2015ء

منشیات فروشی دہشتگردوں کی فنڈنگ کا بہت بڑا سورس ہے: بشارت جسپال

لاہور (3 اگست 2015) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال اور کوآرڈینیٹر ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو نے کہاہے کہ دہشتگردوں کے بعد منشیات فروشوں، بھتہ خوروں کے خلاف آرمی چیف کی طرف سے بھرپور کارروائی کا اعلان پاکستان کے ہر شہری کے دل کی آواز ہے۔ منشیات فروشی دہشتگردی کی فنڈنگ کا بہت بڑا سورس ہے۔ گزشتہ روز آرمی چیف کے بیان پر انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ منشیات فروشوں اور بھتہ خوری کے خلاف آپریشن سے دہشتگردی کا ہی مکمل صفایا نہیں ہوگا بلکہ اس سے سیاسی دہشتگرد بھی اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حقیقت سے کون واقف نہیں کہ روایتی سیاسی جماعتیں بھتے، منشیات فروشی کے پیسے سے انتخابی نتائج ہائی جیک کرتیں اور ووٹ خریدتی ہیں۔ بشارت جسپال نے کہا کہ فوج پاکستان اور اسے خوشحال بنانے کی جنگ لڑ رہی ہے ہم فوج کی مکمل کامیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ آرمی چیف منشیات فروشی، بھتہ خوری پر آہنی ہاتھ ڈالیں قوم ساتھ ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top