فرانس: تحریک منہاج القرآن کے مرکزی راہنماء شیخ زاہد فیاض کی خالہ انتقال کر گئیں

مورخہ: 03 اگست 2015ء

پیرس (اے کے راؤ) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی راہنماء شیخ زاہد فیاض کی خالہ طویل علالت کے بعد پیرس میں انتقال کر گئیں۔ وہ پیرس کی معروف سماجی شخصیت شیخ رشید کی اہلیہ تھیں۔ ان کی نماز جنازہ 4 اگست بروز منگل مرکز منہاج القرآن فرانس میں ڈیڑھ بجے ادا کی جائے گی، ان کا جسد خاکی اسی شام پی آئی اے سے پاکستان روانہ کردیا جائے گا۔ منہاج یورپین کونسل کے صدر چوہدری اعجاز احمد وڑائچ، سیکرٹری جنرل بلال اوپل، سینئر نائب صدر محمد اقبال وڑائچ، پاکستان عوامی تحریک یورپ اور فرانس کے صدر حاجی محمد اسلم، پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر و جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک یورپ محمد اقبال چوہدری، منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر اظہر صدیق، جنرل سیکرٹری قاضی محمد ہارون، صدر شوریٰ ملک شبیر احمد عوان، سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک طارق چوہدری، جنرل سیکرٹری محمد نعیم چوہدری، میڈیا ایڈوائزر راؤ خلیل احمد اور ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس پروفیسر علامہ حسن میر قادری سمیت PAT اور MQI یورپ کے دیگر رہنماؤں نے اپنے تعزیتی پیغامات میں شیخ زاہد فیاض سےگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور جملہ لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔‎

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top