شارجہ: سرور انجم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور محفلِ نعت کا انعقاد

مورخہ: 02 اگست 2015ء

MQI UAE held Mehfil Naat at Sarwar Anjam Deceased MQI UAE held Mehfil Naat at Sarwar Anjam Deceased

تحریک منہاج القرآن کے رفیق اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دیرینہ ساتھی سرور انجم کے ایصالِ ثواب کیلئے منہاج القرآن انٹرنیشنل متحدہ عرب امارات کی جانب سے شارجہ میں قرآن خوانی اور محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا۔ سرور انجم رمضان المبارک میں حرکتِ قلب بند ہوجانے کی وجہ سے اپنے خالقِ حقیِقی سے جا مِلے تھے۔ متحدہ عرب امارات میں قیام کے دوران وہ تحریک منہاج القرآن متحدہ عرب امارات کے ناظمِ مالیات اور دیگر ذمہ داریوں پر فائز رہے۔

اس موقع پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے خالد محمود صابری کا کہنا تھا کہ سرور انجم اپنی زندگی آخری ایام میں علالت کے باوجود مصطفوی مشن کی خدمت کرتے رہے۔ تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے کی محبت و عقیدت قابلِ تقلید ہے۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ایصالِ ثواب کی محفل میں ان کے اہلخانہ اور احباب کے ساتھ تحریک منہاج القرآن کے رُفقاء و کارکنان نے کثیر تعداد میں شِرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top