بریشیاء (اٹلی): امن نصاب کی تعارفی تقریب، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی خطاب

مورخہ: 08 اگست 2015ء

MQI Brescia Italy Organized Workers Convention

منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ اٹلی بریشیاء کے زیراہتمام انسداد دہشت گردی اور امن نصاب کے تعارف اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ورکرز کی ملاقات اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے کارکنان میں اعزازی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب بریشیاء کے ایک ہوٹل کے وسیع ہال میں کیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیاء کے جملہ فورم جبکہ گردونواح سے رفقاء اور وابستگان کی کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حبیب الرحمان نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حاجی محمد الیاس نے حاصل کی۔ اس موقع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض عمر فاروق سیکرٹری جنرل منہاج القرآن بریشیاء نے سرانجام دیئے۔

قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہال میں آمد کے موقع پر شفقت چیمہ صدر بریشیاء، سید ثقلین شاہ سرپرست، ارشد کنگ، راجہ ضیا، غزن حسین صدر ویمن لیگ اور دیگر سینئر احباب نے استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ صدر منہاج یورپین کونسل اعجاز احمد وڑائچ اور سیکرٹری جنرل منہا ج یورپین کونسل بلال اپل بھی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن بریشیاء کے وہ اراکین جنہوں نے استقبال قائد سے لے کر انقلاب مارچ تک کی جدوجہد میں حصہ لیا، ان کو نشان منہاج اور اسناد سے نوازا گیا۔

MQI Brescia Italy Organized Workers Convention

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنی خصوصی گفتگو میں امن کے فروغ اور دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے منہاج القرآن کی خدمات کا ذکر کیا اور نصاب امن کا تعارف کرایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی عالم اسلام ہی نہیں پوری انسانیت کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے، دہشت گروپوں نے طاقت کے حصول اور مالی مفادات کی خاطر اسلام کو بدنام کیا، دہشت گردوں کو قتل و غارت گری اور فساد برپا کرنے کیلئے اربوں روپے کے فنڈز دئیے جاتے ہیں جو بد قسمتی سے ابھی تک جاری ہیں، ذمہ داری سے کہتا ہوں دس یا بارہ سالہ مدرسے کی دینی تعلیم میں امن کے فروغ اور دہشت گردی کے خاتمے کا کوئی ایک باب بھی نہیں پڑھایا جاتا۔ انہوں نے دہشت گردی کو فروغ دینے والی وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب تک سکولوں، کالجوں، مدرسوں کا ماحول امن دوست نہیں ہو گا، معاشی، سیاسی سماجی نا انصافی کا خاتمہ نہیں ہو گا، تعلیم، صحت، روزگار کی بنیادی سہولتیں نہیں ملیں گی، سوشل اور لیگل جسٹس نہیں ملے گا، ردعمل میں انتہا پسندی اور دہشت گردی فروغ پائے گی۔

پروگرام کے آخر میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے تمام رفقاء سے مصافحہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

رپورٹ: افضال مرزا (سیکرٹری میڈیا منہاج یورپین کونسل)

MQI Brescia Italy Organized Workers Convention MQI Brescia Italy Organized Workers Convention

MQI Brescia Italy Organized Workers Convention MQI Brescia Italy Organized Workers Convention

MQI Brescia Italy Organized Workers Convention MQI Brescia Italy Organized Workers Convention

MQI Brescia Italy Organized Workers Convention MQI Brescia Italy Organized Workers Convention

MQI Brescia Italy Organized Workers Convention MQI Brescia Italy Organized Workers Convention

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top