سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کا میر محمد الیاس اور راؤ ریاض کے انتقال پر اظہار تعزیت

مورخہ: 22 اگست 2015ء

لاہور (22 اگست 2015) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عوامی تحریک کے رہنماء زاہد الیاس میر کے والد میر محمد الیاس اور PAT ملتان کے سینئر رہنما راؤ جمشید علی کے جواں سالہ بھائی راؤ ریاض علی کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحومین نیک اور صالح انسان تھے، اللہ تعالیٰ لواحقین کو یہ عظیم صدمات برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے اور مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نوازگنڈاپور، شاکرمزاری، فیاض وڑائچ، بشارت جسپال، احمد نواز انجم، رفیق نجم، عارف رضوی نے غم زدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ عوامی تحریک کے مرکزی رہنما ساجد بھٹی کی قیادت میں وفد نے زاہد الیاس میر سے ملاقات کی اور ڈاکٹر طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top