جہلم: منہاج القرآن ویمن لیگ کا تنظیمی اجلاس، دعوتی اور تربیتی پروگرامز کا تعارف

مورخہ: 19 اگست 2015ء

مورخہ 19 اگست 2015 کو منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی ناظمہ تربیت عائشہ مبشر، نائب ناظمہ تربیت اُم کلثوم اور ایم ایس ایم جنرل سیکرٹری حافظہ ایمن یوسف نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد مقامی سطح پر تنظیم سازی کرنا اور دعوتی اور تربیتی پروگرامز کا تعارف کروانا تھا۔ 3 ماہ کے لیے عبوری تنظیم کے لیے صدر صفیہ رفعت، ناظمہ تربیت سمیعہ ظفر، ناظمہ دعوت راحیلہ زین، ناظمہ مالیات حلیمہ سعدیہ اور ایم ایس ایم کوارڈینیٹر رابعہ مقصود کو منتخب کیا گیا۔

اس موقع پر نائب ناظمہ تربیت اُم کلثوم نے دعوتی و تربیتی پروجیکٹ آداب زندگی کا تعارف کروایا اور مرکزی ناظمہ تربیت عائشہ مبشرنے امن نصاب کا تعارف کروایا جبکہ ایم ایس ایم جنرل سیکرٹری حافظہ ایمن یوسف نے ایم ایس ایم کے پروجیکٹس کے بارے میں آگاہ کیا

نائب ناظمہ تربیت اُم کلثوم کی دعا سے میٹینگ کا اختتام ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top