ڈسکہ: تحریک منہاج القرآن کی ’انسداد دہشت گردی اور پیغام امن‘ کانفرنس

تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ نے 15 اگست 2015 کو سربلند سکول ڈسکہ میں ’انسداد دہشت گردی اور پیغام امن‘ کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کی بڑی تعداد سمیت علاقہ کی مذہبی و سماجی، سیاسی اور مسیحی برادری کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت منہاج القرآن اسلامک سنٹر اوسلو کے ڈائریکٹر علامہ نور احمد نور کر رہے تھے، جبکہ دیگر مہمانوں میں مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات منہاج القرآن انٹرنیشنل محمد رفیق نجم، منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے صدر محمد اسلم بسراء، ناظم محمد ناصر زمان، پاکستان عوامی تحریک تحصیل ڈسکہ کے صدر اللہ رکھا قادری شامل تھے۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر انجینئر رفیق نجم اور علامہ نور احمد نور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے دنیا کو امن و محبت کا باقاعدہ درس دیا ہے، اور اس نے انسانیت کے سامنے ایک پائیدار ضابطہٴ اخلاق پیش کیا ہے۔ اسلام کا نام ہی اس کے دائمی امن وسکون اور لازوال سلامتی کے فلسفے کو ثابت کرتا ہے۔ یہ امتیاز دنیا کے کسی مذہب کو حاصل نہیں۔ اسلام نے مضبوط بنیادوں پر امن وسکون کے ایک نئے باب کاآغاز کیا اور پوری علمی و اخلاقی قوت اور فکری بلندی کے ساتھ اس کو وسعت دینے کی کوشش کیہے۔ آج دنیا میں امن وامان کا جو رجحان پایا جاتا ہے اور ہر طبقہ اپنے اپنے طورپر کسی گہوارئہ سکون کی تلاش میں ہے یہ بڑی حد تک اسلامی تعلیمات کی دین ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی امن کاوشیں قابلِ تقلید ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف چھہ سو صفحات پر مشتمل آپ کے فتوٰی نے ثابت کیا ہے کہ اسلام کا دہشت گردی کے ساتھ کوئی تعلق نہں۔ منہاج القرآن کا پیغام انسانیت دوستی، باہمی رواداری اور احترامِ مذہب کی بنیادوں پر کھڑا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top