امیر تحریک اور پرنسپل سیکرٹری شیخ الاسلام کی سپیکر پنجاب اسمبلی اور صوبائی وزراء سے ملاقات

تحریک منہاج القرآن کے امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی اور جی ایم ملک پرنسپل سیکرٹری شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صوبائی اسمبلی پنجاب میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری محمد افضل ساہی اور صوبائی وزراء محترم مناظر علی رانجھا وزیر کالونیز، محترم عمران مسعود وزیر تعلیم، محترم سردار حسن اختر مؤکل وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ، محترم محمد بشارت راجہ وزیر قانون، محترم ڈاکٹر محمد شفیق چوہدری وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، محترم گل حمید روکڑی وزیر ریوینیو اور محترم غلام محی الدین چشتی سے ملاقات کی اور انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ترجمۂ قرآن ’’عرفان القرآن‘‘ کے نسخے پیش کئے جس پر عزت مآب سپیکر اسمبلی اور وزراء نے شیخ الاسلام کی امت مسلمہ کے لئے اس عظیم کاوش کی تعریف کی اور سراہا۔ صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے انہیں شہر اعتکاف کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا اور انہیں شہر اعتکاف کے وزٹ کی دعوت دی جو انہوں نے نہایت خوشی سے قبول کی اور انہوں نے شیخ الاسلام کی دینی اور تعلیمی خدمات کو سراہا۔

اس سے متعلقہ فوٹو البم ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top