گوجرانوالہ: تحریک منہاج القرآن کی تنظیم نو

مورخہ 4 ستمبر 2015 تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کی تنظیم نو کا اجلاس منہاج القرآن اسلامک سینٹر پیپلز کالونی میں منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سنٹرل پنجاب تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم نے کی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے تمام فورمز کے سربراہان و کارکنان نے شرکت کی۔  پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا جس کی سعادت حکیم رفعت اشفاق نے حاصل کی جبکہ درود پاک کا نذرانہ سید ابرار حسین شاہ نے پیش کیا۔

اس موقع پر تنظیم سازی کے لئے محمد رفیق نجم نے بریفنگ دی۔ ووٹنگ کے ذریعے تنظیم سازی کی گی جس میں صدر تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ اور ناظم کے لئے اکثریت رائے کے ذریعہ سے انتخاب کیا گیا۔ ووٹ کے ذریعے صدر تحریک منہاج القرآن عمران علی ایڈووکیٹ اور ناظم محمد راشد میر منتخب ہوئے۔ باقی عہدیداران کا انتخاب 31 اکتوبر 2015 تک صدر اور ناظم مشاورت سے منتخب کریں گے۔

رپورٹ: رفعت اشفاق چوھان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top