حکمران ناقص اور ظالمانہ پالیسیوں سے کسانوں کو دیوار سے لگا رہے ہیں، مظہر علوی

کسانوں اور کاشتکاروں کے سب سے بڑے دشمن کرپٹ حکمران ہیں
عوامی تحریک یوتھ ونگ کسانوں کے حقوق کیلئے ہمیشہ انکے ساتھ کھڑی ہے

لاہور (12 ستمبر 2015) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے صدر مظہر علوی نے کہا ہے کہ موجودہ کرپٹ حکمران چھوٹے کسانوں اور کاشتکاروں کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ ظالمانہ کرپٹ نظام جاگیرداروں، سرمایہ داروں اور وڈیروں کو چور دروازے سے پارلیمنٹ میں لا بٹھاتا ہے۔ جبری زرعی پالیسیوں کی وجہ سے چھوٹے کاشتکار متاثر صرف ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی تمام تر جدوجہد غریب کسانوں اور مزدوروں کے حقوق کیلئے ہے۔ وہ پنجاب اسمبلی کے سامنے کسان اتحاد کے دھرنے سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک یوتھ ونگ کسانوں کے حقوق کیلئے ہمیشہ انکے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کسانوں کو مہنگی بجلی، مہنگا ڈیزل دیا جائے گا تو وہ عوام کو سستی خوراک کیسے دینگے۔ حکمران ایسی ناقص اور ظالمانہ پالیسیوں سے کاشتکاروں کو دیوار سے لگا نا چاہتے ہیں جس سے ملک میں خوراک کا بحران جنم لے سکتا ہے۔ مظہر علوی نے کہا کہ امپورٹڈ پانی پینے اور سبزیاں کھانے والے حکمران میڈ ان پاکستان اناج پیدا کرنے والوں کے مسائل کو کیا سمجھیں گے۔ ملک و قوم کیلئے اپنا خون پسینہ ایک کر دینے والے غریب کسانوں کو لٹیروں اور وڈیروں سے آزادی دلانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ تب مضبوط ہوتی ہے جب غریبوں کے حقوق کی بات کرے موجودہ حکمران محنت کشوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top