ڈاکٹر طاہرالقادری کا محمد کاشف مصطفوی (مرحوم) کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

لاہور (18 ستمبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے اہم رہنما اور تحریک منہاج القرآن کے تا حیات رفیق محمد کاشف مصطفوی (مرحوم) کے ایصال ثواب کیلئے جامع مسجد منہاج القرآن میں قرآن خوانی کی گئی۔ تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، خرم نواز گنڈا پور، ابرار الحق، اسرار الحق، قاضی فیض الاسلام کے علاوہ عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے سینکڑوں رفقا و اراکین نے شرکت کی۔ کاشف مصطفوی گزشتہ دنوں حرکت قلب بن ہو جانے سے انتقال کر گئے تھے۔ کاشف مصطفوی کے اچانک انتقال پرعوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے مرحوم کے بھائی عاطف انصاری کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ کاشف مصطفوی (مرحوم )کی کی اچانک رحلت لواحقین کیلئے عظیم صدمہ ہے۔ انکی وفات سے عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن ایک سچے اور دلیر کارکن سے محروم ہو گئی ہے۔ مرحوم سچے عاشق رسول ﷺمتقی اور پرہیز گار اور محب وطن پاکستانی تھے۔ عوامی تحریک کیلئے کاشف مصطفوی (مرحوم) کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، صدرفیڈرل کونسل ڈاکٹر حسین محی الدین القادری، خرم نواز گنڈا پور، صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، میجر (ر) محمد سعید، قاضی فیض الاسلام، بشارت جسپال، الطاف رندھاوا، ایم نور اللہ و دیگر نے بھی کاشف مصطفوی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے تحریک منہاج القرآن اور عوامی تحریک کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top