مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع کل ہو گا

بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری خصوصی خطاب کرینگے

لاہور (6 نومبر 2015) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع کل مورخہ 7 نومبر کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں بعد نماز عشاء ہو گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کرینگے۔ مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، پیر سید معصوم حسین نقوی، پیر اختر رسول قادری، پیر طاہر زنجانی، علامہ امداد اللہ قادری، احمد نواز انجم سمیت علمائے کرام، مشائخ عظام اور معروف قراء و نعت خواں حضرات شرکت کرینگے۔ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ماہانہ محفل میں گوشہ درود اور ساری دنیا میں قائم حلقہ ہائے درود میں پڑھا جانے والا درود پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کیا جاتاہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top