ڈاکٹر طاہرالقادری نے مصلحت اور مسلک سے بالا ہو کر دین کی خدمت کی، علامہ سلیم حیدر بو ترابی
ممتاز مذہبی سکالر علامہ سلیم حیدر بو ترابی، ڈاکٹڑ محمد یعقوب بشوی کا کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں خطاب
اسلام آباد(15 نومبر 2015)ممتاز مذہبی سکالر علامہ سلیم حیدربو ترابی نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں ایم فل، پی ایچ ڈی طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا دین ہے، تعلیمی ادارے خواہ وہ دینی ہوں یا دنیاوی انہیں فروغ امن و جدید سائنس و ٹیکنالوجی پر بطور خاص توجہ دینی چاہیے۔ اسلام کی نشاۃ ثانیہ کیلئے جدیدعلوم و فنون کا احیاء ناگزیر ہے، ممتاز مذہبی سکالر نیکالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کی انتظامیہ کی خصوصی دعوت پر لیکچر دیا، اس موقع پر ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی مدرس المصطفیٰ یونیورسٹی کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر خان محمد نے بھی خطاب کیا۔ مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد حسین نقوی بھی تقریب میں شریک تھے۔ علامہ سلیم حیدر بو ترابی نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے روایتی مدرسے قائم کرنے کی بجائے دینی اداروں کو جدید علوم کے مراکز میں تبدیل کیا، انکی دین و ملت کیلئے علمی خدمات امت مسلمہ کیلئے روشن سنگ میل ہیں، بالخصوص انہوں نے انتہا پسندی و دہشتگردی کے خاتمہ کے حوالے سے جو گرانقدر علمی، فکری سطح پر کام کیا وہ امت مسلمہ ہی نہیں پوری انسانیت کی خدمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے تعلیمی اداروں کے طلباء و پالیسی سازوں کو خاص توجہ دینا ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مصلحت اور مسلک سے بالا ہو کر کلمہ حق بلند کیا اور بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے قابل فخر جدوجہد کی۔
تبصرہ