اٹلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل کی پیرس دہشت گردی کے خلاف ریلی

کارپی: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے خلاف منہاج پیس اینڈ انٹیگریشن اٹلی، منہاج القرآن ساؤتھ اٹلی اور پاکستان عوامی تحریک اٹلی نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں پاکستانی کیمیونٹی کے ساتھ انڈین، بنگلہ دیشی، مراکشی مسلمانوں اور مقامی اٹالین لوگوں نے شرکت کی۔ مطاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشتگردی اور خصوصاً اسلام کے نام پر ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کے الفاظ درج تھے۔

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کوئی مذہب بیہمانہ تشدد کی اجازت نہیں دیتا۔ دہشت گرد بس دہشت گرد اس کا کوئی مذہب نہیں۔ دہشت گرد اسلام کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے۔

احتجاجی ریلی کے اختتام پر شرکاء میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشتگردی کے خلاف جاری کردہ فتویٰ اٹالین زبان میں تقسیم کیا گیا۔ شرکاء نے دہشتگردی کے گھناؤنے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والی دہشتگردی کیخلاف منہاج پیس اینڈ انٹیگریشن اٹلی منہاج القرآن ساوتھ اٹلی اور عوامی تحریک اٹلی کے زیرِ انتظام کارپی (اٹلی) کی پاکستانی کمیونٹی کا احتجاجی مظاہرہ۔

Posted by Minhaj-ul-Quran International [Official] on Sunday, November 15, 2015

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top