جنوبی کوریا: منہاج القرآن انٹرنیشنل کی ’شہدائے کربلا کانفرنس‘

سیؤل: منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی کوریا اور پاکستانی کمیونٹی کوریا کے زیراہتمام 25 اکتوبر2015 کو بمبئی گرل ریسٹورنٹ ایتون، سیول میں شہدائے کربلا کانفرنس منعقد کی گئی جس میں مسلم کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت عبدالجبار بیگ کر رہے تھے، جبکہ مدثر چیمہ، ملک مظہر اور اصغر بانگی مہمان خصوصی تھے۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، جس کے بعد منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری، مفتی محمد عاصم، فراز مدنی اور ڈاکٹر عبدالحئی نے خطابات کیے۔

محمد جمیل قادری نے اپنے خطاب میں فلسفہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں ایک درس دیتا ہے کہ جان کی پرواہ کیے بغیر دین متین اور اس کی اقدار کی حفاظت کی جائے۔ واقعہ کربلا حسینیت کی فتح اور یزیدیت کی موت ہے۔ آج پوری دنیا میں لاکھوں لوگ حسین کا نام رکھنے میں فخر محسوس کرتے ہیں جبکہ کوئی یزید کا نام لینا بھی گوار نہیں کرتا۔

کانفرنس کی انتظامیہ میں عبدالسلام، قاضی فاروق، مدثر یوسف زئی، خالد خان، ملک یعقوب، اشرف علی، میاں صاحب، شیخ طارق، امجد رحمان، رانا آصف، میاں عقیل، اعجاز، وحید اور محمد آصف شامل تھے، جبکہ بشارت علی (مکہ ٹریول)، اختر چودھری (لٹل انڈیا ریسٹورنت)، کامران میاں (حور ریسٹورنٹ) اور عبدالسلام (واز وان ریسٹورنٹ) نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد میں خصوصی طور پر تعاون کیا۔

کانفرنس کے اختتام درود و سلام کے نذرانوں کے ساتھ ہوا۔

رپورٹ: محمد فاروق

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top