جنوبی افریقہ: منہاج القرآن انٹرنیشنل کی ’ذکرِ حسین کانفرنس‘

بیت اللحم: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام جنوبی افریقہ کے شہر بیت اللحم (Bethlehem) میں ذکرِ حسین (علیہ السلام) کانفرنس منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان سمیت مسلم کمیونٹی نے شرکت کی۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی افریقہ کے صدر جاوید اقبال اعوان کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے۔

کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت سید سلیم نے حاصل کی۔ ارسل رضا اور محمد رضا نے بارگاہِ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعت اور میاں جاوید اقبال نے بارگاہِ سید الشہداء میں منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔ کانفرنس میں حافظ عظیم ملک نے نقابت کے فرائض انجام دیئے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالرحمٰن قادری نے کہا کہ امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام نے دین محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے اپنی، اپنے اہل و عیال اور جان و مال کی قربانی دے کر نہ صرف اسلام کو ابدی حیات دی بلکہ انسانیت کو جینے کا ڈھنگ سکھا گئے۔ آپ نے اُس وقت کے بدترین آمر، فاسق و فاجر حکمران یزید کے مدمقابل ایسے کھڑے ہوئے کہ سر تو کٹا دیا لیکن جھکایا نہیں بلکہ ظلم و بربریت اور فکرِ یزیدیت کو رہتی دنیا تک کیلئے ذلیل و رسواء کر دیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج دنیا میں حریت پسندوں کیلئے نامِ حسین ایک شعار بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارا مقابلہ یزیدیت سے ہے اور وہ یزیدیت جبر، طاغوت اور فتنہ دہشتگردی کی صورت میں ہمارے مدِمقابل ہے۔ ہمیں جذبہ حسینی کے ساتھ اس کا مقابلہ کرنا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top