چکوال: استقبالِ میلاد سے متعلق تحریک منہاج القرآن کا اجلاس

تحریک منہاج القرآن چکوال کے کارکنان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں استقبالِ میلاد اور میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروگرامز کو حتمی شکل دیکر کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیرِاہتمام سالانہ استقبال ربیع الاول جلوس 13دسمبر کو اتوار کے روز صبح 9 بجے ریسکیو15 چوک سے تحصیل چوک تک نکالا جائے گا جس کی قیادت مقامی قائدین تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن علماء کونسل، منہاج القرآن ویمن لیگ، ایم ایس ایم اور سماجی وسیاسی شخصیات کریں گی جبکہ جلوس میں تمام مکاتبِ فکر کے افراد کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ جلوس میں خواتین کی بھرپور شرکت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top