شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری طویل دورہ یورپ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری یورپی ممالک کے طویل دورہ اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد گزشتہ روز (جمعرات) وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ائیرپورٹ پر امیر تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ فیض الرحمن خان درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور دیگر قائدین نے ان کو گلدستے پیش کر کے خوش آمدید کہا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری شام 7 بجے جب لاہور ائیر پورٹ سے باہر تشریف لائے تو ہزاروں کارکنان نے نعروں کی گونج کے ساتھ ایک جلوس کی شکل میں ان کا شاندار استقبال کیا۔ کارکنان نے خیر مقدمی بینرز اور تحریک کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔ یوتھ کے نوجوانوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے اپنے قائد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر خواتین اور بچوں کے ساتھ صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ چھوٹے بچوں اور خواتین نے پلے کارڈ اور خیر مقدمی جھنڈیاں بھی اٹھائی ہوئی تھیں۔ گاڑیوں کے ایک بڑے قافلے کے ساتھ شیخ الاسلام کو ائیر پورٹ سے انکی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن تک لایا گیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 6 ماہ کے طویل دورہ کے دوران یورپی ممالک میں منعقدہ بڑے بڑے اجتماعات، سیمنارز اور کانفرنسز سے خطابات کیے۔ انہوں نے برطانیہ میں دورہ صحیح بخاری، سالانہ الہدایہ کیمپ 2006ء اور ترکی میں ہونے والی "مسلمز آف یورپ کانفرنس" میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنے غیر ملکی دورہ کے آخر پر عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ جہاں سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

اس سے متعلقہ ویڈیو ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top