اسلام آباد: ڈاکٹر طاہرالقادری کی جدوجہد فروغِ امن کے لیے ہے: رومانین سفیر

پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد حسین نقوی نے 06 جنوری 2016ء کو رومانیہ کے سفیر ایملین آئیان (Emilian ion) سے رومانین سفارتخانے میں ملاقات کی اور انہیں بانی و سرپرستِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل و سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دہشتگردی کے خلاف تحریر کردہ فتویٰ ’دہشت گردی اور فتنہ خوارج‘ کی کاپی دی۔ ایملین آئیان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری انسانیت کی خدمت کررہے ہیں، ان کی تحقیق اور فکر ہر ملک اور معاشرے کے لیے یکساں مفید ہے۔ دہشتگردی کے خاتمہ اور فروغ امن کے لیے ان کی عالمی کاوشیں کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پوری دنیا دہشتگری کے خاتمہ کیلئے یکسو ہو جائے۔

شہزاد حسین نقوی نے رومانیہ کے سفیر کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کی علم و امن کے فروغ کے لیے جاری جدوجہد بارے تفصیلاً آگاہ کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top