اسلام آباد: اہل ایران اور عالم اسلام شیخ الاسلام کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: ثقافتی قونصلر ایران

پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی آرگنائزر شہزاد حسین نقوی نے ثقافتی قونصلیٹ اسلامی جمہوری ایران کے قونصلر شہاب الدین دارائی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شہاب الدین دارائی کا کہنا تھا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی احیائے اسلام کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ امت مسلمہ کی سربلندی اور عظمت رفتہ کا احیاء مسلمانوں کا ارمان ہے۔ مسلم امہ کو درپیش مسائل کا حل اتحاد امت میں مضمر ہے۔ اسلام دشمن قوتوں کے حربوں سے ہر باشعور مسلمان کو باخبر رہنا ضروری ہے۔

شہاب الدین دارائی نے کہا کہ غیر مسلموں کی ترقی کا راز مسلم اہل علم کے افکار اور علوم کی بدولت ہے۔ اسلام کی تعلیمات سے نوجوان نسل کو روشناس کرانے کی اشد ضرورت ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل نئی نسل کو اسلامی اقدار اور عصری علوم سے آراستہ کررہا ہے۔ اہل ایران اور عالم اسلام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ احیائے اسلام کے لئے سرگرم عناصر کو چاہیے کہ وہ ثقافتی اور تعلیمی بنیادوں کو باہمی روابط سے مضبوط کریں۔

پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی آرگنائزر شہزاد حسین نقوی نے نیک خواہشات پر ایرانی قونصلر اور اسلامی جمہوری ایران کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام نے دہشت گردی اور خارجیت کے خلاف فتویٰ جاری کر کے تاریخ رقم کی ہے۔ اب عالم اسلام کو چاہیے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ علمی محاذ پر کام کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top