گجرات: نیشنل پنچک سلت چمپیئن شپ میں منہاج یونیورسٹی لاہور کی ٹیم کی شرکت

پاکستان پنچک سلت فیڈریشن کے زیراہتمام مورخہ 11 تا 13 دسمبر 2015ء کو دوسری نیشنل پنچک سلت چمپیئن شپ 2015ء کا نعقاد ایلیمنٹری سکول گجرات میں ہوا، جس میں ملک بھر سے آٹھ ٹیمز شریک تھیں۔ چمپیئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختوانخواہ، آزاد جموں و کشمیر، پولیس، ریلوے اور ایچ ای سی کی ٹیمیں شامل تھیں۔ ایچ ای سی کی نمائندگی منہاج یونیورسٹی لاہور کی ٹیم نے کی۔ منہاج یونیورسٹی سپورٹس کلب کے ڈائریکٹر محمد اقبال مرتضیٰ حیدر اور ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری منیر حسین بطور ٹیکنیکل کور آفیشلز شریک تھے۔

نیشنل پنچک سلت چمپیئن شپ 2015ء کے فائنل مقابلہ جات 13 دسمبر کو ہوئے، جس میں پاکستان پنچک سلت فیڈریشن کے صدر، سیکرٹری جنرل اور ڈی سی او گجرات مہمانانِ خصوصی تھے۔ فائنل مقابلہ جات کی مختلف ویٹ کیٹیگریز میں منہاج یونیورسٹی کے 5 طلبہ نے پہلی، 5 طلبہ نے دوسری اور 9 طلبہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مہمانوں نے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top