منہاج القرآن کے زیراہتمام ’’پیغمبر امن صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘‘ کانفرنس 10 جنوری کو راولپنڈی میں ہو گی: فرح ناز

انتظامات کیلئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین مہمان خصوصی ہونگے

کانفرنس کا اہتمام ویمن لیگ کی طرف سے کیا گیا ہے، مختلف جماعتوں کی رہنما شریک ہونگی

لاہور (7 جنوری 2016) منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کہاکہ ’’محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیغمبر امن و رحمت‘‘ کانفرنس 10 جنوری (اتوار) کو راولپنڈی میں ہو گی جس سے سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری خصوصی خطاب کرینگے، کانفرنس کا اہتمام منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے کیا گیا ہے۔ کانفرنس میں مختلف سیاسی، مذہبی، سماجی جماعتوں کی معروف خواتین شریک ہونگے۔ اس حوالے سے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ان میں عائشہ مبشر، راضیہ نوید، گلشن ارشاد، طاہرہ خان، افنان بابراور انیلہ الیاس، ناہیدہ راجپوت، ناہید اختر موجود تھیں۔

کمیٹیوں کے انتظامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرح ناز نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے تعلق محبت کی مضبوطی اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر زندگی کے ہر شعبے کیلئے رحمت و برکت حاصل کرنا ہوگی تاکہ پوری دنیا امن اور سلامتی کا گہوارہ بن سکے، محسن انسانیت نے اخلاق اور کردار کا جو معیار دیا ہے اس پر عمل کر کے دنیا کو امن اور محبت کا گہوارہ بنایاجا سکتا ہے، مسلمانوں کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا حق ادا کرنا ہوگا، اسی سے انہیں دین کا حقیقی شعور اور کردار مصطفوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جھلک نصیب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ امت کو حضور کی ذات سے تعلق مضبوط کرنے کیلئے راغب کررہی ہے تاکہ مسلمانوں کی زندگی کا سکون اور خوشیاں لوٹ سکیں، دین مبین کا تقاضہ ہے کہ مسلمان حسن سلوک اور احترام آدمیت کے جذبے کو بیدار کریں، منہاج القرآن ویمن لیگ ایسی کانفرنسز کے ذریعے مشرق اور مغرب میں سیرت مصطفوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشبو پھیلا کر دنیا کو پیغام امن اور سلامتی دے رہی ہے۔

Dr Hassan Qadri will attend and address the "Muhammad ﷺ The Peacemaker & Messenger of Mercy" (Women Conference) organized by Minhaj-ul-Quran Women League, District Rawalpindi on Sunday January, 10.

Posted by Dr. Hassan Mohiuddin Qadri on Thursday, January 7, 2016

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top