جنوبی افریقہ: جشن میلاد النبی (ص)

منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ فری سٹیٹ اور پاکستان عوامی تحریک جنوبی افریقہ فری سٹیٹ ویلکم کے زیراہتمام جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد ہوا جس کی قیادت جناب چوہدری بشارت علی انجم صدر پاکستان عوامی تحریک جنوبی افریقہ فری سٹیٹ نے کی اور مہمان خصوصی ملک جاوید اقبال اعوان صدر پاکستان عوامی تحریک جنوبی افریقہ تھے۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت محسن قادری نے حاصل کی، جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کرنے کی سعادت رانا آصف، ارسل محمود قادری اور محمد بلال نے حاصل کی۔ نقاب کی فرائض عمر بلال نے سرانجام دیئے۔

اس موقع پر امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ سید زبیر گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایمان کی شرط اولین ہے جس کی تکمیل ذکر محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر ممکن نہیں۔ جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانا مستحسن اور جائز عمل ہے بلکہ مادہ پرستی کے اس دور میں مسلمانوں کے دلوں میں محبت رسول میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فروغ دینے کا انتہائی مؤثر نسخہ ہے جس کی آج امت مسلمہ کو ضرورت ہے۔

پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا حقیقت میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر خطاب پروجیکٹر کے ذریعے حاضرین کو دکھایا گیا جس کے بعد تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں سلام عقیدت پیش کیا گیا اور دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top