جنوبی کوریا: ڈاکٹر حسین محی الدین کے اعزاز میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کا عشائیہ

سیؤل: ایتوان میں پاکستانی بزنس کمیونٹی جنوبی کوریا کی طرف سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ عشائیہ میں بزنس کمیونٹی کے ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی بزنس کمیونٹی کے ممبران نے جنوبی کوریا آمد پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا شکریہ ادا کیا اور ان کی آمد کو باعثِ خیر و برکت قرار دیا۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے عشائیہ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام شعبہ ہائے زندگی اللہ تعالیٰ کی صفات کا ہی مظہر ہیں۔ انسانِ کامل رسولِ اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک تاجر کی حیثیت سے معاشی معاملات میں راہنمائی فرمائی ہے اور ہمارے لیے حرام و حلال کی حدود متعین کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیغامِ دین دورِ جدید سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے ہر فرد کو ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔

The business and trade community members under the title of Pakistan Business Association of Korea invite Dr. Hussain...

Posted by Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri on Friday, January 8, 2016

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top