ضرب عضب کی 100 فیصد کامیابی کیلئے ضرب علم و امن ناگزیر ہے: رانا رب نواز

فیصل آباد (11 جنوری 2016) تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن 34 سال سے انتہا پسندی کے خلاف لڑ رہے ہیں، ضرب عضب کی 100 فیصد کامیابی کیلئے ضرب علم و امن ناگزیر ہے جس کا آغاز کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 64 کی تنظیم نو کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب ناظم رانا غضنفر علی، چوہدری اقبال احمد، عبدالمالک گل، صوفی نزیر حسین، ارشدعلی اور قاضی عبدالرؤف بھی موجودتھے۔ اجلاس میں باہمی مشاورت سے پی پی 64 کیلئے تنویر حسین صدر، اشفاق احمد گل ناظم جب کہ حسن رضاجوئیہ پاکستان عوامی تحریک کے صدر منتخب ہوئے۔ رب نواز انجم نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن انتہا پسندی اور جہالت کے خلاف لڑنے والی سب سے بڑی تحریک ہے مگر منہاج القرآن کو ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا، اس کے 14 کارکنوں کو شہید اور 85 کو گولیوں سے چھلنی کیا گیا، ناصرف بے گناہوں کا خون بہایا گیا بلکہ انصاف کے حق سے بھی محروم رکھا گیا، مگر ان تمام تر مظالم اور قربانیوں کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں، دہشتگردی اور ظلم کے خلاف سینہ سپر رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ تھر میں ہر سال بچوں کا غذائی قلت کے سبب مر جانا سندھ کے حکمرانوں کیلئے معمول کا واقعہ ہے کیونکہ غریب کی بسمہ بے شک مرجائے مگر امیر کا بھٹو تو زندہ ہے۔ یہی حال پنجاب کے شہزادوں کا ہے، ہسپتالوں کو چند لاکھ کے انکوبیٹرز نہیں دینے مگر اربوں کی میٹرو ضرور بنانی ہے۔ امیر کو نوازنے اور غریب کو محروم رکھنے والی حکومتی پالیسیاں پاکستان میں داعش کو اپنے پاؤں جمانے کا موقع دے رہی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top