امریکہ: منہاج انٹرفیتھ ریلیشنز کے وفد کی ’امن کانفرنس‘ میں شرکت

نیوجرسی: ایمرسن سیناگاگ نیوجرسی میں منعقدہ ’امن کانفرنس‘ میں منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر کے ڈائریکٹر علامہ محمد شریف کمالوی کی قیادت میں منہاج انٹرفیتھ ریلیشنز کے وفد نے شرکت کی۔ امن کانفرنس کا انعقاد 15 جنوری 2016 کو مقامی یہودی تنظیم نے کیا تھا جس میں یہودی، عیسائی، ہندو اور مسلمان کمیونٹیز کے وفود شریک تھے۔ کانفرنس سے وفود کے نمائندگان نے خطابات کیے۔

علامہ محمد شریف کمالوی نے مسلم وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اسلام کے پیغامِ امن کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ لفظ مسلم کا معنٰی امن و سلامتی کا پیکر فرد ہے۔ جب دو مسلمان آپس میں ملتے ہیں تو پہلا جملہ السلام علیکم (تم پر سلامتی ہو) کہہ کر پیغامِ امن دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان کبھی دہشت گرد نہیں ہو سکتا کیونکہ پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے فساد اور دہشت گردی کرنے والے سے بیزاری کا اظہار کیا ہے۔ شریف کمالوی نے شرکاء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشت گردی کے خلاف جاری کردہ مبسوط تاریخی فتوٰی اور عرفان القرآن کی کاپیوں کے تحائف پیش کیے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top