راولپنڈی: تحریک منہاج القرآن زیرِاہتمام محفلِ حلقہ درود کا اہتمام

تحریک منہاج القرآن یو سی مغل آباد کے زیرِاہتمام 16 جنوری 2016 کو 10-B کینٹ ایریا راولپنڈی میں محفلِ حلقہ درود منعقد کی گئی جس میں تحریک منہاج القرآن کے کارکان سمیت اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید اور نعتِ رسولِ مقبول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، جس کے بعد شرکاء نے بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اجتماعی طور پر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔

محفل سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کینٹ ایریا راولپنڈی کے ناظم حافظ محمد اشتیاق نے کہا کہ رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اور ادب عبادت کی قبولیت کا سبب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درود و سلام حضور اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے تعلقِ عشق قائم کرنے کابہترین ذریعہ ہے۔ یہ واحد عمل ہے جو اللہ پاک کی بارگاہ میں قطعی القبول ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے حلقہ جاتِ درود عالم اسلام میں روحانی انقلا ب کی بنیاد ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top