ڈاکٹر طاہرالقادری کا نذر عباس کہاوڑ کی بھاوج کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور (31 جنوری 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے عوامی تحریک بھکر کے رہنماء نذر عباس کہاوڑ کی بھاوج کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کے صبر جمیل دے۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین، صدر فیڈرل کونسل ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نواز گنڈا پور، میجر (ر) محمد سعید، احمد نواز انجم، جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی، ساجد بھٹی، شہزاد نقوی و دیگر رہنماؤں نے بھی نذر عباس کہاوڑ کی بھاوج کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top