تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام سفیرامن سیمینار 25 فروری بروز جمعرات کو ہوگا

فیصل آباد (23 فروری 2016) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام سفیرامن سیمینار 25 فروری بروز جمعرات شام 6 بجے عسکری بینکوئٹ ہال میں ہوگا۔ ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمدقادری نے بتایا کہ سیمینار میں مہمان خصوصی تحریک منہاج القرآن کے مرکزی صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ہوں گے اور معروف سیاسی، سماجی، علمی اور مذہبی شخصیات شرکت کرینگی۔ سیمینار میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے مرتب کردہ انسداد دہشت گردی اور فروغ امن کے اسلامی نصاب پر اظہار خیال بھی کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ظالمانہ نظام کے خلاف عملی جدوجہد کی اور حکمرانوں کے مظالم کو بے نقاب کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان کا سرمایہ اور امت مسلمہ کی امید ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top