فیصل آباد: منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ایگزیکٹیو کا اجلاس

منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع فیصل آباد کی ایگزیکٹیو کونسل اجلاس 24 فروری 2016 کو منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ فیصل آباد ڈویژن کے صدر وحید شہزاد اور منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع فیصل آباد کے صدر شہزاد مصطفوی سمیت منہاج القرآن یوتھ لیگ فیصل آباد کے کارکنان اور عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد ضرب امن مہم کی کامیابی کے لیے پلان ترتیب دینا تھا۔

منصور قاسم اعوان نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عساکرِ پاکستان کے آپریشن ضرب عضب کیساتھ ضرب علم و امن بہت ضروری ہے۔ تحریک منہاج القرآن نے دہشت گردی کے خلاف عوام میں آگاہی بیدار کرنے کےلئے ضربِ امن دستخطی مہم کا آغاز کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی انتہاپسندانہ سوچ کے باعث پروان چڑھتی ہے، جنگ کے ساتھ ساتھ انتہاء پسندانہ سوچ کے خاتمے سے ہی دہشت گردی ختم ہوگی۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دست و بازو بن کر دہشتگردی کے خاتمے کے لیے عملی جدوجہد میں شریک ہوں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top