کوئٹہ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے پر سفیر امن کانفرنس

تحریک منہاج القرآن کوئٹہ کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن کا پروگرام مورخہ 20 فروری 2016ء کو منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلٰی دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ محمد لطیف مدنی نے خصوصی شرکت کی جبکہ محمد مختار بلوچ (بلوچی قبائلی رہنما)، حیدر خان اچکزئی (صوبائی صدر مسلم سٹوڈینٹس فیڈریشن بلوچستان)، محمد علی (نائب صدر msf)، امیر محمد (ضلعی صدر کوئٹہ msf)، سید حنیف شاہ (چیئرمین آل بلوچستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن)، سیلم احمد (صدر ریلوے یونین)، سردار زادہ میر منور سرپراہ، میر صلاح الدین بنگلذئی، موسیٰ خان خلجی، حکیم شرافت الدین اخوندذادہ، نذیر احمدمگسی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ تحریک منہاج القرآن کے عہدیدران میں، محمد اسماعیل (ضلعی کوارڈینیٹر PAT)، محمد اعجاز(نائب امیرکوئٹہ )، اورنگ زیب وڑائچ (ناظم مالیات)، شاہد اقبال (ناظم دعوت)، محمد ندیم طاہر (ناظم تربیت)، عبدالمجید اعوان (نائب ناظم مالیات)، عمران جاوید (ناظم نشرواشاعت)، امیر عثمان، ڈاکٹر نثار، تحریک کے رفقاء اور وابستگان بھی موجود تھے۔

کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کی سعادت قاری عبدالودود مینگل نے حاصل کی۔ بعد ازاں بارگاہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے جس کی سعادت عطاءالمصطفٰی اور عبدالحمید نے حاصل کی۔ اس موقع پر نقابت کے فرائض ملک محمد ارشد نے ادا کیا۔

اس موقع پر مرکزی نائب ناظم اعلٰی دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ محمد لطیف مدنی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت اور خدمات پر جامعہ اور مدلل گفتگو کی۔ انہوں نے اس صدی کا ایک عظیم مرد قلندر، مجدد، مفسر، محقق، محدث اور قائد پر تفصیلی روشنی ڈالی اور آپ کی ذات کو اس قوم پر اللہ پاک کی ایک عظیم نعمت قرار دیا۔ اس موقع پر تحریک منہا ج القرآن کوئٹہ کے عہدیداروں اور مہمان گرامی نے بھی آپ کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔

صاحبزادہ خالد الروف قادری ( ضلعی امیرکوئٹہ)، صفدر اقبال (ناظم کوئٹہ)، عبدالودود مینگل (ناظم علماء کونسل )، ملک محمد ارشد (رفیق)، محمد مختار بلوچ (بلوچی قبائلی رہنما)، خالد اعجاز فرزند نائب ضلعی امیر اعجاز، مجیب زین، حیدر خان اچکزئی (صوبائی صدر مسلم سٹوڈینٹس فیڈریشن بلوچستان)، نذیر احمد مگسی نے بھی خطاب کیا۔

کانفرنس میں محمد مختار بلوچ (بلوچی قبائلی رہنما) اور نذیر احمدمگسی نے پاکستان عوامی تحریک میں شرکت کا اعلان کیا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹ کر آپ کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور آخر میں آپ کی صحت اور درازی عمر کی دعا کیا گئی۔

پروگرام کے اختتام پر تحریک منہاج القرآن کے لائف ممبر شپ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کو بدست علامہ محمد لطیف مدنی تقسیم کیے گئے اور شرکاء مجلس کو ضیافت سے نوازا گیا۔ سٹال سے شرکاء نے کافی تعداد میں شیخ الاسلام کی سی ڈیز اور کتب خریدی۔

رپورٹ: صفدر اقبال (ضلعی ناظم تحریک کوئٹہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top