سہیل احمد رضا کی ہندو برادری کو انکے مذہبی تہوار شیواتری کے موقع پر مبارکباد

مورخہ: 07 مارچ 2016ء

لاہور (7 مارچ 2016) ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے ہندو برادری کو انکے مذہبی تہوار شیواتری کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دیگر غیر مسلم اقلیتوں کی طرح ہندو برادری کو بھی مکمل آزادی کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات اور تہوار منانے کی اجازت ہے۔ شیواتری کا تہوار ہندوؤں کی مقدس شخصیت شیوا اور انکی بیوی پاروتی کے بندھن کی مناسبت سے مذہبی عقیدت سے منایا جاتا ہے، پوری رات عبادت اور دعا کی جاتی ہے۔ پاکستان میں ہندو برادری کی عبادت گاہوں کو آئینی تحفظ حاصل ہے۔ سہیل احمد رضا نے بھارت سے آئے ہوئے ہندو یاتریوں اور پاکستان میں بسنے والے ہندوؤں کو جنہوں نے کٹاس راج مندر میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی اس اہم دن کی مبارکباد د ی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top