منظم سازش کے تحت شر پسند قوتیں علما کے درمیان اختلافات پیدا کر رہی ہیں۔ علامہ میر آصف اکبر

مورخہ: 08 مارچ 2016ء

منہاج القرآن کے سکالرز اسلام کے حقیقی چہرے کو دنیا کے سامنے واضح کر رہے ہیں، ملاقات میں گفتگو

لاہور (8 مارچ 2016) منہاج القرآن علما کونسل کے مرکزی ناظم علامہ میر آصف اکبر نے کہا ہے کہ آج ایک منظم سازش کے تحت کچھ شر پسند قوتیں علما کے درمیان اختلافات پیدا کر کے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتی ہیں۔ علمائے کرام کسی سازش کا حصہ بنے بغیر اتحاد، اتفاق، باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے، اختلافات کو ذاتی دشمنی بنانا غلط ہے، لیکن اسے نفرت میں نہیں بدلنا چاہیے۔ علماء اصلا ح معاشرہ ئے کردار ادا کریں ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ معاشرے کی مثبت، تعمیری، علمی اور رواداری پر مبنی رہنمائی کریں۔ تفرقہ اور شدت پسندی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع غوث السلام کے سربراہ معروف مذہبی سکالر علامہ مفتی بدر الزماں، علامہ محمد حضر شمسی، مفتی غلام اصغر صدیقی، علامہ مفتی خلیل حنفی، ڈاکٹر مسعود احمد مجاہد، علامہ سید امداد حسین شاہ اور مفتی خلیل حسین قادری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ میر آصف اکبر نے کہاکہ پاکستان سمیت بیرونی دنیا میں تحریک منہاج القرآن کے اسلامک سنٹرز تنگ نظری، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف اپنا بھر پکردار ادا کرہے ہیں۔ منہاج القرآن کے سکالرز اسلام کے حقیقی چہرے کو دنیا کے سامنے واضح کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک و قوم کی بہتری اور خود انحصاری کیلئے خود اعتمادی، اتحاداور یکجہتی وقت کا اولین تقاضا ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top