صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کا دورہ اٹلی

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری مورخہ 24 جولائی 2008ء کو اپنے دورہ یورپ میں اٹلی پہنچے۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، امیر یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری، سینئر نائب صدر یورپین کونسل محمد نعیم چوہدری بھی آپ کے ساتھ تھے۔ میلان ایئر پورٹ پر صدر یورپین کونسل سید ارشد شاہ، صدر مجلس شوریٰ اٹلی محمد علی بھاگت، صدر NEC اٹلی منشاد احمد گوندل، ناظم اٹلی سمیع اللہ وڑائچ، ناظم مالیات حاجی خالد محمود، علامہ اسرار احمد، غلام مصطفیٰ مشہدی، احمد رضا کاشف، پاک فیڈریشن اٹلی کے صدر چوہدری ساجد محمود سانگ اور اٹلی تنظیمات کے کارکنان و وابستگان نے تمام معزز مہمانوں کا پروقار استقبال کیا۔ آپ کی آمد کے بعد اسی روز ایک عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

مورخہ 25 جولائی 2008ء کو میلان یونیورسٹی میں صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے سٹوڈنٹس کی تربیتی نشست سے مختصراً خطاب کیا۔ اس کے علاوہ میلان میں پیلتیلو کے مقام پر امن کانفرنس بھی منعقد ہوئی۔ اس میں آپ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس پروگرام کے بعد مختلف رفقاء نے بھی آپ سے ملاقات کی اور نماز مغرب کے بعد تمام مہمانان گرامی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔

مورخہ 26 جولائی 2008ء کو ناظم نشرواشاعت یورپین کونسل شکیل احمد نے اپنی رہائش گاہ (کارپی) پر صاحبزادہ حسن محی الدین کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہمتام کیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی مرکزی ایگزیکٹیو کونسل کے اراکین بھی شامل تھے۔ اس موقع پر تمام رہنماؤں کا مختصراً اجلاس ہوا جس میں تنظیمی امور زیر بحث آئے۔ آپ نے تنظیم سازی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کام میں مزید بہتری کے حوالے سے رفقاء اور ایگزیکٹو کونسل کی رہنمائی کے لیے مختصر بریفنگ بھی دی۔

نماز ظہر کے بعد کارپی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آل اٹلی ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں آپ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آپ نے اٹلی کے کارکنان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے بھی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اہم اعلانات اور فیصلوں کے متعلق کارکنان کو آگاہ کیا۔ ورکرز کنونشن میں تمام ذیلی تنظیمات کے علاوہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیمات نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی۔

صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کی قیادت میں معزز مہمانوں کے اعلیٰ سطحی وفد سے اٹلی تنظیمات کے عہدیداروں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور اختتام پر جملہ شرکاء کے لئے عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ نماز مغرب کے بعد کارپی سنٹر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ یاد رہے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے اسلامک سنٹر کی عمارت کو چند ماہ قبل خریدا گیا تھا۔ صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اپنے دست مبارک سے اس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر آپ نے دعا بھی کی جبکہ تقریب کے بعد آپ کا دورہ اٹلی بھی اختتام پزیر ہوگیا۔

رپورٹ : شکیل احمد (ناظم نشرواشاعت E.U)
مرتب : میاں اشتیاق (سیکرٹری امورخارجہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top