ٹوبہ ٹیک سنگھ: تحریک منہاج القران تحصیل گوجرہ کا تنظیمی اجلاس

مورخہ: 25 مارچ 2016ء

تحریک منہاج القران کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات انجینئر رفیق نجم کی صدارت میں 25 مارچ 2016 کو گوجرہ کی تنظیم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرہ کی تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں منہاج القران تحصیل گوجرہ کے ناظم رانا مجاہد حسین، نائب صدر عظیم قادری اور ناظم دعوت مدثر غفار سمیت تنظیمی عہدیداران اور ذمہ داران شریک تھے۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے رفیق نجم نے تحریک منہاج القرآن سمیت ذیلی تنظیمات کی تشکیل نو اور تنظیم سازی مکمل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے مجوزہ اہداف کے حصول کے لیے ہدایات بھی جاری کیں۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کے مجموعہ اربعینات کا بھی تعارف کروایا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top