جہلم: منہاج القرآن یوتھ لیگ کا ماہانہ شب بیداری کا آغاز

مورخہ: 26 مارچ 2016ء

منہاج القرآن یوتھ لیگ جہلم کے زیرِاہتمام بعد نمازِمغرب تحریک منہاج القرآن جہلم کے دفتر جادہ میں ’ماہانہ شب بیداری‘ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تلاوت و نعت کی بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب بعنوان ’بندے کا اللہ تعالیٰ سے تعلق ذکر‘ چلایا گیا۔ محسن ہاشمی نے ذکر و دُعا کروائی۔

تقریب میں اعلان کیا گیا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ نے تزکیہ نفس، تصفیہ باطن، خشیتِ الٰہی اور دکھی دلوں کی تسکین کیلئے ’ماہانہ شب بیداری‘ کا آغاز کیا ہے۔ ہر انگریزی مہینے کے آخری ہفتہ بعد نمازِ مغرب روحانی محفل کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں قائدین و کارکنان تحریک منہاج القرآن کے علاوہ عوام الناس کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top