فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن کا تنظیمی اجلاس

مورخہ 04 اپریل 2016ء کو تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ضلی آفس فیصل آباد میں تنظیمی عہدیداران کا اجلاس بلایا گیا جس میں خصوصی شرکت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کی جبکہ کہ اجلاس میں بابر چوہدری، میاں کاشف محمود، رانا رب نوازانجم، بدر رمیض، رانا وحیدشہزاد، رانا ناصر اور مدثر فاروق بھی موجودتھے۔

اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کہاہے کہ جلد نااہل حکمرانوں اور کرپٹ نظام انتخاب کا سورج ڈوب جائے گا، غریب عوام اور نوجوانوں کیلئے استحکام پاکستان و عوامی خوشحالی کا سورج طلوع ہو گا۔ غریب عوام کیلئے استحکام پاکستان اور عوامی خوشحالی کی نئی صبح کا آغاز ہونے والا ہے، نوجوان تحریک پاکستان کے جذبے کے ساتھ ظلم اور استحصالی نظام کے خلاف پرامن جمہوری جدوجہد کے تسلسل کو جاری رکھیں۔ آج ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمیں ڈاکٹر طاہرالقادری جیسی قیادت میسر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی دھرتی کے عوام وفادار اور ظالموں کے خلاف سینہ سپر ہونے کی جرات رکھتے ہیں اسی خطہ کے عوام نے اسلام آباد کے دھرنے میں ظالم نظام اور ماڈل ٹاؤن کے قاتل حکمرانوں کے خلاف جانی و مالی قربانیاں دے کرایک نئی سیاسی تاریخ رقم کی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کی آئندہ نسلیں بھی ان قربانیوں کو یاد رکھیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل حکمرانوں کے خلاف صرف منہاج القرآن کے غریب کارکن لڑ رہے ہیں۔ منہاج القرآن کی صفوں میں غریب مگر غیرت مند کارکن شامل ہیں اور ان کا مرنا جینا غریبوں اور مظلوموں کے ساتھ ہے، انہوں نے کہا کہ وقت کے فرعون ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف اس لئے اکٹھے ہو جاتے ہیں کہ انہیں پتہ ہے کہ اصلی اور حقیقی احتساب صرف ڈاکٹر طاہرالقادری کرسکتے ہیں۔ غریب عوام مایوس نہ ہوں انکے دن بدلنے والے ہیں اور ظالم اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top