جھنگ: دارالعلوم فریدیہ قادریہ میں تقریبِ تقسیم انعامات

بستی صالح شاہ: فریدِملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار سے متصل درسگاہ دارالعلوم فریدیہ قادریہ میں سالانہ امتحانات کے نتائج پر تقسیمِ انعامات کی تقریب منقد کی گئی، جس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو اعزازی شیلڈز دی گئیں۔

دارالعلوم فریدیہ قادریہ کے ناظم اعلیٰ علامہ عبدالقادر نے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے اپنے قیام کے اولین دن سے ہی فراہمئ تعلیم پر خصوصی توجہ دی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے نظریہ کے مطابق قومی مسائل کا حل صرف فروغ تعلیم سے ممکن ہے۔ اس لیے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی ملک میں فروغ تعلیم کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارالعلوم فریدیہ قادریہ کا تعلیمی و تربیتی ماحول بچوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیتا ہے۔ امتحانات میں 100 فیصد کامیابی اساتذہ کی محنت کا ثمر ہے۔ اساتذہ کی محنت طلبہ کے اندر محنت جزبہ پیدا کرتی ہے، جس طرح ایک استاد کیلئے لازم ہے کہ وہ خلوص ونیت اور محنت کے ساتھ طلبہ کو تعلیم سے آراستہ کرے اسی طرح ہر طالب علم کی ذمہ دار ی بنتی ہے کہ وہ بڑھ چڑھ کر تعلیم میں محنت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنائے اور اساتذہ کرام کا ادب کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top