ملتان: تحریک منہاج القرآن کی رحمۃ للعالمین کانفرنس

تحریک منہاج القرآن ممتاز آباد ٹاؤن کے زیراہتمام مورخہ 11 اپریل 2016ء کو رحمۃ للعالمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت مفتی ارشاد حسین سعیدی نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی جڑیں بہت مضبوط ہوچکی ہیں، ان کے پیچھے ایک فکری تاریخ ہے جس کا جاننا بہت ضروری ہے۔ پاک فوج کی جانب سے جاری ضرب عضب دہشت گردوں کا عسکری لحاظ سے خاتمہ کررہی ہے مگر دہشت گردی کی نظریاتی جڑوں کو کاٹنے کیلئے ضرب امن اور ضرب علم کی ضرورت ہے۔ اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے ضرب امن اور ضرب علم کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعے پورے پاکستان میں نوجوانوں کی فکری و نظریاتی تربیت جاری ہے۔

تحریک منہاج القرآن ممتاز آباد ٹاؤن کے زیراہتمام منعقدہ رحمۃ للعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی ارشاد حسین سعیدی نے کہا کہ عدم برداشت اور انتہا پسندی کے رویے معاشرے میں دہشت گردی کو جنم دیتے ہیں، جس کا خاتمہ نظریاتی جنگ لڑ کر ہی کیا جاسکتا ہے۔ اسلام سراپا سلامتی، امن اور رواداری کا دین ہے جس میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ہم پاک فوج کی جانب سے جنوبی پنجاب میں آپریشن کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ کانفرنس میں رائو محمد عارف رضوی، قاری غلام جیلانی نقشبندی، قاری سیف الرحمن، ممتاز نون، یونس جاوید انصاری، سجاد نقشبندی، شاہد محمود ملک، محمد احمد قریشی، غلام مرتضیٰ آہیر، رائو اطہر علی، ملک نواز شاہد، حافظ عبدالرزاق کے علاوہ سینکڑوں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top