لاہور: منہاج یوتھ لیگ کی مرکزی تربیت کونسل کا ’ٹریننگ آف ٹرینرز‘ کیمپ

منہاج القرآن یوتھ لیگ کی مرکزی ٹریننگ کونسل نے 18 اپریل 2016 کو ’ٹریننگ آف ٹرینرز‘ کیمپ کا اہتمام کیا، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی سمیت منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی عہدیداران شریک تھے۔ ٹیوٹرز کی ٹریننگ کے لیے منعقد کی گئی یہ پہلی ورکشاپ تھی جس کا مقصد ’ضرب امن مہم‘ کے لیکچررز کو جدید طریق تدریس سے روشناس کروانا تھا۔

مظہر محمود علوی نے کیمپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضرب امن مہم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر اور مصطفوی مشن کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہے اور ٹیوٹر اس کی اہم کلید ہے۔ ٹیوٹرز کو احساس ذمہ داری سے کام کرتے ہوئے نوجوانوں کو آسان طریقے سے انسدادِ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے سے متعلق آگاہ کریں۔ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں، ہمیں ایک اچھی قوم کی تیاری کے لیے سخت محنت کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی اسلام اور پاکستان کیلئے زہر قاتل ہیں۔ امید کی کرن ہیں ڈاکٹر طاہرالقادری ہیں جنہوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشت گردوں کو للکارا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فروغِ امن اور انسدادِ دہشتگردی کے قومی نصاب کے ذریعے نسلِ نو کو انتہاپسندی سے دور کیا اور انہیں امن کا داعی بنایا ہے۔ ہم افواجِ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top