ڈاکٹر طاہرالقادری کا اللہ وسایا کی اہلیہ اور بچوں کی شہادت پر اظہار افسوس

لاہور (30 اپریل 2016) سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحصیل کوٹ ادو میں تحریک منہاج القرآن کے رہنماء اللہ وسایا کے گھر ہونے والی آتشزدگی سے انکی اہلیہ اور 5بچوں کی شہادت کے دلخراش واقعہ پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اللہ وسایا کو صبر جمیل عطا فرمائے، انکی اہلیہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور معصوم بچوں کی شہادت انکے کیلئے درجات کی بلندی کا ذریعہ بنا دے۔ دریں اثناء سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور، فیاض وڑائچ، راؤ عارف رضوی، ڈاکٹر زبیر خان، باغ علی و دیگر رہنماؤں نے بھی افسوسناک واقعہ پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے تمام وابستگان غم کی اس گھڑی میں اپنے بھائی اللہ وسایا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top