دولتالہ: پاکستان عوامی تحریک پی پی 4 کے زیراہتمام عظیم الشان عزم انقلاب ورکرز کنونشن

مورخہ: 24 مئی 2016ء

پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 4 کے زیراہتمام عظیم الشان عزم انقلاب ورکرز کنونشن مورخہ 24 مئی بروز منگل منہاج القرآن اسلامک سنٹر دولتالہ میں منعقد ہوا جس کا آغاز حافظ صداقت علی نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محمد ادریس قادری نے پیش کی۔ پروگرام میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 4 کے عہدیداران، کارکنان اور وابستگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر دھرنے کے دوران جیل کاٹنے والے کارکنان میں مرکز کی طرف سے تغمہ زین العابدین بھی دیئے گئے۔

پروگرام میں استقبالیہ کلمات حاجی لیاقت علی صدر پاکستان عوامی تحریک پی پی 4 نے ادا کیے، جبکہ میاں عامر رحمٰن چیئرمین یونین کونسل گلیانہ، چوہدری محمد اسحاق وائس چیئرمین یونین کونسل جھونگل، محمود الحق قریشی سرپرست تحریک، چوہدری طاہر خان صدر تحریک منہاج القرآن پی پی 4 نے خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top