ملتان: منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام علماء کونشن

مورخہ: 30 مئی 2016ء

منہاج القرآن علماء کونسل جنوبی پنجاب کے زیراہتمام مورخہ 30 مئی 2016ء کو شاہی جامع مسجد طوطلاں میں عظیم الشان علماء کنونشن منعقد ہوا جس کی صدارت سجادہ نشین درگاہ عالیہ چادر والی سرکار پیر سید علی حسین شاہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی سجاد نشین حضرت منشی غلام حسن شہید اور مخدوم زوارالحسن قادری چشتی تھے۔ کنونشن سے خصوصی خطاب منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی صدر علامہ امداداللہ خان قادری اور مرکزی ناظم علامہ میر آصف اکبر قادری کے علاوہ منہاج القرآن علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صدر علامہ سعید احمد فاروقی، صوبائی ناظم مفتی مطلوب سعیدی، ضلعی صدر علامہ امیر اظہر سعیدی اور دیگر علماء نے کیے۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں علماء نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top