عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا عظیم باکسر محمد علی کے انتقال پر اظہار تعزیت

مورخہ: 04 جون 2016ء

محمد علی ایک عظیم سپورٹس مین اور راسخ العقیدہ مسلمان تھے، عمر بھر انسانیت اور اسلام کی خدمت کی
دورہ پاکستان کے دوران محمد علی نے منہاج القرآن کا دورہ کیا اور ڈاکٹر طاہرالقادری سے خصوصی ملاقات کی

لاہور (4 جون 2016) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عظیم باکسر محمد علی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد علی ایک عظیم سپورٹس مین اور راسخ العقیدہ مسلمان تھے، انہوں نے عمر بھر سپورٹس، انسانیت اور اسلام کی خدمت کی، ایسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔ ۔ محمد علی نے رنگ کے اندر باکسنگ اور رنگ کے باہر انسانیت کی خدمت کی، اس طرح وہ نہ صرف ایک عظیم کھلاڑی بلکہ عظیم لیڈر بھی بنے۔ وہ نسلی تعصبات، انتہا پسندی اور ظلم کے خلاف جدوجہد کا روشن استعارہ تھے۔ اسلام قبول کرنے کے بعد مسلمانوں کے حقوق کیلئے انکی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔ یاد رہے کہ محمد علی نے اپنے پاکستان دورہ کے دوران تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہورکا دورہ کیا اور ڈاکٹر طاہرالقادری سے خصوصی ملاقات کی تھی، جہاں پر انہوں نے منہاج القرآن کے روحانی، علمی، فکری اور تحقیقی کام کو بے حد سراہا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top