منہاج القرآن یوکے کے صدر کے دادا اور سیکرٹری جنرل کے بھائی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

مورخہ: 05 جون 2016ء

لندن: بانی و سرپرستِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر سید علی عباس بخاری کے دادا جان اور سیکرٹری جنرل تنویر پاشا کے بھائی خالد مسعود کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومین کی بخشش و مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و ہمت کی دعا کی۔ دریں اثناء منہاج القرآن سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹرحسین محی الدین القادری، پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، عوامی تحریک کے سینئر رہنما ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، شیخ زاہد فیاض، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، احمد نوازانجم، رفیق نجم، ساجد بھٹی، نوراللہ صدیقی و دیگر قائدین نے بھی سید علی بخاری اور تنویر پاشا سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top