واہ کینٹ: تحریک منہاج القرآن کے مرکزی میڈیا سیل کی معروف ثناءخوان منظورالکونین کی وفات پر تعزیت

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی میڈیا سیل نے معروف ثناءخوانِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سید منظورالکونین کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ اظہار کیا۔مرکزی میڈیا سیل کے نمائندہ عین الحق بغدادی نے میڈیا بریفنگ کے دوران اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سید منظورالکونین عظیم نعت خوان ہونے کے ساتھ نہایت متقی انسان اور سچے عاشقِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔ عین الحق بغدادی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کی مرکزی قیادت نے سید منظورالکونین کی بلندئ درجات اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے اور سوگواران سے تعزیت کی ہے۔ عین الحق بغدادی نے مزید کہا کہ نعت گوئی اور ثناءخوانی کی دنیا میں سید منظورالکونین کا خلا ہمیشہ باقی رہے گا۔ سید منظورالکونین کی پڑھی ہوئی نعتوں کی گونج ہمیشہ ہمارے کانوں میں رس گھولے گی۔ اللہ پاک ان کے درجاب بلند فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top