حضرت پیر سید غلام رسول خاکی شاہ

وفات سے چند روز قبل ایک تفصیلی انٹرویو میں پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے حوالے سے فرمایا کہ اس دور میں شیخ الاسلام محمد طاہرالقادری کے سوا کوئی شخص دین کی خدمت کا کام کماحقہ نہیں کر رہا۔ پروفیسر صاحب بالکل حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، آواز حق جو انہوں نے بلند کی ہے اس پر لبیک کہنا چاہئے کیونکہ ایسے شخص بڑی مشکل سے ملتے ہیں اس صدی میں کوئی شخص ان کے پائے کا نہیں، پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مرشد پاک پیر سیدنا طاہرالقادری البغدادی کی ان پر خاص نظر عنایت تھی اور بہت سی ایسی باتیں جو پوشیدہ رکھنے والی ہیں صرف اتنی بات کہتا ہوں کہ یہی اس وقت حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین پر سیدھا چل رہا ہے اور چاہتا ہے کہ سارے علماء کرام آپس میں متحد ہو جائیں، ادارہ منہاج القرآن کی مخالفت کرنا، دین اسلام کی مخالفت کرنا ہے۔ اس عالمگیر تحریک سے دین کو فائدہ اور فروغ مل رہا ہے تو اس کی مخالفت کا مطلب ہو گا اس پر قبر میں بندش ہو گی لہذا اس کی مخالفت کرنے سے پرہیز کرنا چاہئے، اختلاف رائے رکھنا ہر شخص کا بنیادی حق ہے لیکن دین کے معاملہ میں شدید ردعمل اور بغض رکھنا درست نہیں، طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کی مخالفت کرنا دین سے بغاوت کرنے کے مترادف ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top