الشیخ الدکتور شہاب الدین احمد الفرفور (شیخ الفقہ دمشق)

عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن کے بارے میں فرمایا کہ پاکستان عالمی میلاد مصطفیٰ کانفرنس کے انعقاد پر تحریک منہاج القرآن مبارکباد کی مستحق ہے۔ تحریک کے قائد شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اس دور کی جدید ٹیکنالوجی اور جدید تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے عالم اسلام کو درپیش چیلنجز کا جواب دینے کا عزم کر رکھا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت کے اس عظیم اجتماع میں شریک ہونے پر اور حاضری کی سعادت کے حصول پر ہم جناب شیخ الاسلام کے انتہائی مشکور ہیں۔ شیخ الاسلام کی تحریک کا رکن ہونا بہت بڑی نصیحت ہے، ہمیں چاہئے کہ ہم اس نسبت میں پختگی پیدا کریں۔ ان شاء اللہ آپ دنیا و آخرت میں فلاح پائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top