الشیخ احمد دیدات (معروف مناظر اسلام، ساؤتھ افریقہ)

عالم اسلام کے نامور اسکالر فضیلۃ الشیخ احمد دیدات نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے وزٹ کے موقع پر اپنے تاثرات دیتے ہوئے فرمایا :

’’میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی احیائے اسلام اور دین کی سربلندی کے لئے کی جانے والی کاوشوں اور خدمات سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ میں نے دنیا بھر میں کوئی بھی تحریک یا تنظیم، تحریکِ منہاج القرآن سے بہتر منظم اور مربوط نہیں دیکھی۔ مجھے یقین ہے کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ان کی تنظیم، اسلام کے احیاء اور سربلندی کے لئے صحیح سمت پر گامزن ہیں۔ اِدارہ منہاج القرآن کا وزٹ اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے تبادلہ خیال میرے لئے باعث مسرت ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی اسلام کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ (آمین)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top