حضرت علامہ صاحبزادہ سید ارشد سعید کاظمی شاہ (شیخ الحدیث جامعہ انوار العلوم ملتان)

غزالی زماں حضرت علامہ سیداحمد سعید کاظمی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادے حضرت علامہ سید ارشد سعید کاظمی نے منہاج القرآن علامہ کونسل کی دعوت پر مرکز ی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر یوم صدیق اکبر سیمینار میں علامہ مشائخ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پوری دنیا میں تحریک منہاج القرآن کے ذریعے عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع فروزاں کر رہے ہیں اور منتشر اُمتِ مسلمہ کو متحد کرنے کی بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں۔ اور تحریک منہاج القرآن کے مرکز میں فیض محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چشمہ اُبل رہا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اُمت مسلمہ کے لئے ایک عظیم نعمت خداوندی ہے۔ اور مسلک اہلسنت کے حقیقی عالمی ترجمان ہے میں تمام علماء اور مشائخ سے کہتا ہوں کہ وہ حضرت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ دنیا کے کونے کونے میں عشقِ و محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی جگمگا اُٹھے اور دُعا ہے کہ کہ اللہ تعالیٰ انھیں عمر خضر عطا فرمائے اور انھیں حاسدین کے شر اور حسد سے محفوظ فرمائے (روزنامہ تحریک 15جولائی 2008ء)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top